اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ نے بدھ کو دہشت گردانہ حملے کی دھمکی ملنے کے بعد استنبول میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسی کے ساتھ جرمنی کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں قونصل خانہ اور استنبول میں ایک جرمن اسکول سیکورٹی مسائل کی بنیاد پر عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جرمنی نے انقرہ میں اپنا سفارت خانہ گزشتہ جمعرات کو ہی دہشت گردانہ حملے کے امکان کے پیش نظر بند کر دیا تھا۔ جرمنی نے اسی کے ساتھ منگل کو انقرہ میں موجود جرمن باشندوں کو ہدایت دی تھی کہ باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ منگل کو برسلز میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد بیلجیئم نے ترکی میں اپنا سفارت خانہ اور قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکی سفارت خانہ بھی ترکی میں اپنے شہریوں کو خبردار کر چکا ہے کہ دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں اس لئے احتیاط سے کام لیں۔
۔۔۔۔۔۔
/169